: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
: ڈی این ڈی یعنی دہلی کو نوئیڈا سے جوڑنے والا فلائی وے اب ٹول فری ہو گیا
ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے فوری طور پر اس کو ٹول فری کرنے کا حکم دیا ہے
۔ اب اگر آپ دہلی اور نوئیڈا کے درمیان سفر کرتے ہیں ، تو آپ کو کوئی
ٹول نہیں دینا ہوگا۔ جسٹس ارون ٹنڈن اور جسٹس سنیتا اگروال کی ڈویژن بنچ نے اس معاملہ میں 8
اگست کو ہی اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ خیال رہے کہ اس معاملہ کی سماعت
کے دوران عدالت نے کہا تھا کہ فلائی وے ٹول فری پر لاگت سے زیادہ کی وصولی
ہونے کے بعد لوگوں سے ٹول وصول کرنا غلط ہے۔ بتا دیں کہ نوئیڈا فلائی وے
ٹول پر موٹر سائیکل سے گزرنے پر 12 روپے دینے ہوتے ہیں جبکہ کار سے گزرنے
پر 28 روپے ادا کرنے پڑتے ہیں۔